ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
آپ ان دنوں جس مشکلات کا شکار ہیں، اس میں سے نکلنے میں ابھی تین یوم لگ سکتے ہیں۔ اس وقت آپ سکون سے چلیں اور جلدبازی میں کوئی فیصلہ بھی نہ لیں ناہی کوئی قدم اٹھائیں۔ جب صورت حال بدلے گی تو آپ کو خود ہی اس کا اندازہ ہو جائے گا اور دن تیزی سے آپ کے حق میں ہونا شروع ہو جائیں گے۔ خاص طور پر مالی حوالے سے بڑی اچھی تبدیلی آنے والی ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
آپ کوپچھلے کافی دنوں سے جس طرف سے مخالفت کا سامنا چلا آ رہا ہے، وہ اب ختم ہونا شروع ہو جائے گی۔ آپ کو بھی اب اپنا غصہ قابو میں رکھنا ہوگا اور دوسروں کی باتوں کو نظر انداز کرنا ہوگا۔ کچھ آفر سامنے آنے کا اندیشہ ہے۔ اس میں مالی فائدہ بھی ہے اور تبدیلی کے حوالے سے بھی کچھ اچھی خبر ہے۔ آپ کو اولاد کے حوالے سے بھی اب سکون ملنے والا ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
جس بھی طرف سے امید لگا رکھی ہے۔ اللہ پاک انشاءاللہ اس کو پورا کر دیں گے اور آپ کی خواہش پوری ہو سکے گی جو لوگ من پسند جگہ رشتہ کرنا چاہتے ہیں، ان کے لئے بھی اچھی خبر ہے اور جن کے رشتے وغیرہ میں بندش تھی وہ ٹوٹ جائیں گے۔ عرصہ دراز سے جادو ٹونے و دیگر قسم کے اثرات میں آئے ہوئے بھی اب آزاد ہو سکیں گے یہ ہفتہ شاندار ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو معلوم نہیں کہ آج کل تبدیلی کے جس دور سے گزر رہے ہیں۔ وہ آپ کے لئے کس قدر ضروری تھی اور اب قسمت ساتھ دے رہی ہے تو اس سے فائدہ اٹھالیں۔ اگر آپ اردگرد ہونے والی پیش رفت کو نظر انداز کریں گے تو نقصان ہوگا چوکنا رہنا ہوگا ،جو چانس ملے اس کو فوراً پکڑیں۔ آپ کے لئے اب اور بھی برسوں سے بند دروازے کھلنے جا رہے ہیں۔ ایسا روز روز نہیں ہوتا ہے، اپنی آنکھیں کھلی رکھیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اس وقت آپ کو اپنوں کی طرف سے شدید مخالفت کا سامنا ہے اور یہ دن بدن بڑھ رہی ہے۔ صورت حال لڑائی جھگڑے کی طرف جا رہی ہے اور بعض کا حق بھی دبایا جا رہا ہے۔ اس کے باجوود تحمل سے کام لینا ہے اور صرف سات یوم انتظار کرنا ہے اس کے بعد مریخ زائچے میں سے نکل جائے گا اور آپ کو سکون نصیب ہوگا۔ ان دنوں صدقہ دیں اور ہو سکے تو راشن کسی غریب کے گھر میں پہنچا دیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بار پھر صورت حال تیزی سے آپ کے حق ہونے جا رہی ہے۔ آپ کو اس کافوری فائدہ اٹھانا ہوگا اور جو بھی چانس ملے، اس کو ہاتھوں سے نہیں جانے دینا۔ اس وقت روزگار کا مسئلہ اہم ہے، ان شاءاللہ اس کا بڑا اچھا سلسلہ بن جائے گا۔ آپ کی مالی پوزیشن تیزی سے مضبوط ہوگی۔ قرض لینے اور دینے کے حوالے سے بھی آسانیاں ملیں گی اور کاروباری حضرات کو غیر متوقع ذریعے سے پیسوں کی آمد کا بڑا امکان ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا صدقہ دیں اور ان لوگوں سے دور رہیں جو آپ کے گھر میں خرابی پیدا کرنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں ،اس وقت ان کے قریب ہونے کا مقصد خود کو کسی بڑے نقصان سے دوچار کرنا ہوگا اور خود کو اپنے حق سے محروم کرنا بھی ہو سکتا ہے۔ اس وقت آپ کی پوزیشن کمزور ہے اس لئے کسی سے جھگڑا کرنے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں ہے ،چند دن بعد نماز مغرب گھر پر ہی وقت گزاریں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ جس بھی بات کو لے کر کافی دنوں سے پریشان چلے آ رہے تھے، اس کے حل ہونے کا وقت آگیا ہے۔ انشاءاللہ آسانیاں نصیب ہوں گی۔ مقدمے بازی انکوائری وغیرہ سے نجات حاصل ہو گی، جیل میں بندافراد بھی رہا ہو سکیں گے جو لوگ کسی بھی قسم کی تبدیلی کا سوچ رہے ہیں وہ ابھی جلد بازی نہ کریں ۔ آپ کو اسی جگہ فائدہ حاصل ہوگا اور سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہوگا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ان دنوں ایک ایسا ستارہ زائچے میں موجود ہے جو دماغ میں فتور کو لاتا ہے۔ عمر وغیرہ کا حساب نہیں ہوتا، بس الٹے سیدھے خیالات کا غلبہ دل کو فضول کاموں کی طرف ابھارتا ہے۔ اللہ سے توبہ کرکے اس کی پناہ مانگیں کیونکہ اب اگر خرابی ہوئی تو اس کا داغ برسوں بھی نہ دھل سکے گا۔ البتہ کاروباری حضرات کے لئے اچھے دن ہیں جو محنت کرکے چلیں گے، وہ ہاتھوں ہاتھ فائدہ لے لیں گے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
آپ کے لئے یہ ہفتہ کچھ آزمائشی سا ہے۔ اس میں صدقے کے سہارے چلنا ہوگا اور اپنے تمام معاملات بھی سیدھے رکھنے ہوں گے۔ آپ کو اندازہ بھی ہے کہ آپ کیا کررہے ہیں اور کس طرف جا رہے ہیں۔ کیوں خود کو مشکل میں ڈال رہے ہیں ،جو دن اللہ نے آپ کے لئے خوبصورت بنائے تھے۔ ان کو ضائع کر رہے ہیں اس وقت توبہ کرکے جائز اور محنت والے راستے پر آجائیں تاکہ روزگار اور سکون مل سکے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
ان دنوں آپ کو جس بھی طرف سے کچھ امید ہے کہ اللہ یہاں سے مسئلہ حل فرما دیں گے تو اپنے گمان کو مضبوط رکھیں کیونکہ اللہ پاک انسان کے گمان کے ساتھ ہی ہیں وہ اس کو ویسا ہی پائیں گے جس طرح کا گمان ہوگا ،حالات بدلنے میں زیادہ دیر نہیں لگتی ، اب صورت حال بھی بدلے گی اور گھریلو ماحول بھی، اولاد کے کاروباری مسئلے حل ہونے کے قریب ہیں۔ 
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک بار پھر آپ کو اپنوں کی طرف سے مخالفت کا سامنا ہے ،اس بار اس میں شدت بھی زیادہ ہے، کسی بڑے جھگڑے کی طرف بڑھ رہے ہیں، اس میں مطلب کی کوئی بات نہیں صرف انا کا مسئلہ ہے۔ اس لئے آپ تھوڑا سا جھک جائیں ، اللہ ایسے لوگوں کو پسند فرماتا ہے۔ اگر آپ نے رشتوں کو بچانا ہے تو ایسا کرنا ہوگا، جو لوگ تبدیلی چاہتے ہیں وہ بھی خود کو تیار رکھیں۔