سعودی وزارت نےبغیر اجازت حج کرنے والوں کو خبردار کردیا

سعودی وزارت نےبغیر اجازت حج کرنے والوں کو خبردار کردیا
سعودی وزارت نےبغیر اجازت حج کرنے والوں کو خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ مکرمہ ( محمد اکرم اسد ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ضروری اجازت نامے کے بغیر حج کرنا غیرقانونی ہے، ضروری اجازت نامے حاصل کیے بغیر شرکت نہ کریں۔

 جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے اشتراک سے سعودی حکام نے حج کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے لیے سنگین قوانین مرتب کیے ہیں، ایک بیان میں سعودی وزارت کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی پر 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنیوالے تارکین وطن کو 6 ماہ جیل کی سزا ہوگی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق تارکین وطن کے 10 سال تک ملک میں داخلے پر بھی پابندی ہوگی۔