وفاقی حکومت بننے سے پہلے اسکی مدت سے متعلق منظور وسان کی پیشگوئی سامنے آ گئی

وفاقی حکومت بننے سے پہلے اسکی مدت سے متعلق منظور وسان کی پیشگوئی سامنے آ گئی
وفاقی حکومت بننے سے پہلے اسکی مدت سے متعلق منظور وسان کی پیشگوئی سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)  پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے حکومت بننے سے قبل ہی اس کی مدت سے متعلق پیش گوئی کر دی۔

ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دو سال تک چلے گی، آگے چل کر مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، کچھ لوگ مسائل کھڑے کرنے کی کوشش کریں گے مگر ناکام ہو جائیں گے۔اس سے قبل سندھ اسمبلی کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا دو سال تک کوئی مستقبل نظر نہیں آ رہا،  بانیٔ پی ٹی آئی سے غلطی پر غلطی کروائی جائے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -