سندھ اسمبلی اجلاس؛ سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے حلف اٹھا لیا

سندھ اسمبلی اجلاس؛ سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے حلف اٹھا لیا
سندھ اسمبلی اجلاس؛ سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے حلف اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ اسمبلی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے حلف اٹھا لیا.

تفصیلات کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری ہے،سندھ اسمبلی اجلاس میں سنی اتحاد کونسل کے 9آزاد ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا،حلف لینے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے شبیر قریشی، محمد اویس، بلال جدون شامل ہیں،ان کے علاوہ سجاد سومرو، ریحان اکرم، واجد حسین، سر بلند خان، ساجد حسین  شامل ہیں،جبکہ رکن جماعت اسلامی محمد فاروق نے بھی حلف اٹھا لیا۔

مراد علی شاہ نے کہاکہ آج اسمبلی میں حلف اٹھانے والے اراکین کو ویلکم کرتا ہوں،سندھ کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

سپیکر کیلئے  پیپلزپارٹی کے اویس قادرشاہ اور ایم کیوایم کی صوفیہ شاہ جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئےپیپلزپارٹی کے نوید اینتھونی اور ایم کیو ایم پاکستان راشد خان مدمقابل ہیں۔

سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کیلئے کاغذات نامزدگی آج جمع کرائے جائیں گے جبکہ انتخاب کل ہوگا، نومنتخب وزیر اعلیٰ اگلے روز اپنے منصب کا حلف لیں گے۔