درخت کاٹنے والے ملزمان کو عدالت نے انتہائی دلچسپ مگر مفید سزا سنا دی

درخت کاٹنے والے ملزمان کو عدالت نے انتہائی دلچسپ مگر مفید سزا سنا دی
درخت کاٹنے والے ملزمان کو عدالت نے انتہائی دلچسپ مگر مفید سزا سنا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دادو( ویب ڈیسک) دادو کے جوڈیشل مجسٹریٹ عرفان اللہ فل نے تین ملزمان کو 18 ماہ کے دوران 50/50 درختوں کے پودے لگانے کا حکم دیا ہے، پودے عوامی مقامات، دیہات کے باہر سمیت دیگر مقامات پر لگائے جائیں گے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  تینوں ملزمان پروبیشن افسر کو رپورٹ کریں گے، واضح رہے کہ لیاقت، مجاھد اور قاسم چانڈیو نے 2 ماہ قبل کچے کے علاقے کیٹی للیہ سے غیرقانونی طور درختوں کی کٹائی کی تھی جس دوران محکمہ جنگلات کے ملازمین نے پکڑ لیا تھا جن پر تھانہ جھلو پر فاریسٹ افسر خادم حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید :

ماحولیات -