لین دین کا جھگڑا، عاشق نے فائرنگ کرکے شادی شدہ محبوبہ کو قتل کر دیا

لین دین کا جھگڑا، عاشق نے فائرنگ کرکے شادی شدہ محبوبہ کو قتل کر دیا
لین دین کا جھگڑا، عاشق نے فائرنگ کرکے شادی شدہ محبوبہ کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) جڑانوالہ میں لین دین پرجھگڑے کے بعد عاشق نے فائرنگ کرکے شادی شدہ محبوبہ کو قتل کر دیا جبکہ فرار ہونے کی کوشش کے دوران ملزم گرفتار کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی چک 121گ ب کے رہائشی حمزہ اور چک 125گ ب کی رہائشی ’ن‘ کے درمیان تعلقات تھے ،دونوں کے درمیان لین دین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا تو ملزم نے طیش میں آکر  گولیاں مار دیں جس کے بعد  فرار ہونے لگا تو معمول کے گشت پر موجود سٹی پولیس سے آمنا سامنا ہوگیا جنہوں نےملزم حمزہ کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا  جبکہ لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔

پولیس نے بھی تصدیق کی کہ دونوں کے درمیان  پیسوں کے لین دین کی وجہ سے جھگڑا ہوا تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -