نئی قومی اسمبلی میں نوجوان 4 فیصد سے کم، 13 اراکین75 برس سے اوپر، 47 کی عمریں 66 سے 75سا ل کے درمیان ہیں

نئی قومی اسمبلی میں نوجوان 4 فیصد سے کم، 13 اراکین75 برس سے اوپر، 47 کی عمریں 66 سے ...
نئی قومی اسمبلی میں نوجوان 4 فیصد سے کم، 13 اراکین75 برس سے اوپر، 47 کی عمریں 66 سے 75سا ل کے درمیان ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نئی قومی اسمبلی میں نوجوانوں کی تعداد 4 فیصد سے بھی کم ہے۔

"جیو الیکشن سیل "کی تحقیق میں دلچسپ اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں، نئے اعداد و شمار کے مطابق قومی اسمبلی میں درمیانی عمر کے ارکان 52 فیصد سے بھی زیادہ اور نوجوان کی تعداد 4 فیصد سے بھی کم ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق 265 میں سے صرف 10نو منتخب ارکان نوجوان ہیں جن کی عمریں 26 سے 35 سال کے درمیان ہیں جبکہ 93 ارکان کی عمریں 46 سے 55 سال کے درمیان ہیں۔
اعداد و شمار میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 46 نو منتخب ارکان کی عمریں36سے 45 سال اور 56 ارکان کی عمریں 56 سے 65 سال کے درمیان جبکہ 47 نو منتخب ارکان کی عمریں 66 سے 75سا ل کے درمیان ہیں۔
اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے 13 نو منتخب ارکان زندگی کی 75 بہاریں دیکھ چکے ہیں۔