گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 100روپے تک کمی، یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان سے قبل عوام کیلئے ریلیف کا اعلان

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 100روپے تک کمی، یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان سے ...
گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 100روپے تک کمی، یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان سے قبل عوام کیلئے ریلیف کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے رمضان سے قبل عوام کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا۔ 

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے مختلف اشیا کی قیمتوں میں کمی کردی،مختلف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل، چائے، صابن، واشنگ پاؤڈر، دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی  کی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 4روپے سے 100روپے فی کلو کمی کی گئی ہے،برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں بھی 100روپے تک کی کمی کردی گئی،حکام کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن اگلے مہینے سے رمضان ریلیف پیکیج کا بھی آغاز کررہا ہے،رمضان ریلیف پیکیج سے بی آئی ایس پی صارفین مستفید ہو سکیں گے۔