ایم کیو ایم نے وزیراعلیٰ سندھ کی نامزدگی کیلئے نام فائنل کرلیا

ایم کیو ایم نے وزیراعلیٰ سندھ کی نامزدگی کیلئے نام فائنل کرلیا
ایم کیو ایم نے وزیراعلیٰ سندھ کی نامزدگی کیلئے نام فائنل کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ کی نامزدگی کے لیے نام فائنل کر لیاگیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے علی خورشیدی وزیراعلیٰ سندھ کے امیدوار ہوں گے۔
واضح رہے کہ  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کیلئے ایک بار پھر مراد علی شاہ کا نام فائنل کیا ہے۔پیپلز پارٹی کی قیادت نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کیلئے تیسری مرتبہ مراد علی شاہ کا نام فائنل کیا ہے جس کی منظوری بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔