پنجاب میں وزیر کون کون بنے گا؟ ممکنہ نام سامنے آ گئے 

پنجاب میں وزیر کون کون بنے گا؟ ممکنہ نام سامنے آ گئے 
پنجاب میں وزیر کون کون بنے گا؟ ممکنہ نام سامنے آ گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی صوبائی کابینہ کی تشکیل سے متعلق اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے جس کے دوران ممکنہ نام سامنے آ گئے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ابتدائی طور پر مسلم لیگ (ن) کے 20، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کے 2،2 اور استحکام پاکستان پارٹی سے ایک وزیر بنانے کا امکان ہے۔ مریم اورنگزیب، سلمان رفیق، عمران نذیر، بلال یاسین ، رانا محمد اقبال، منشاءاللہ بٹ اور عظمیٰ بخاری کی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔

پنجاب اسمبلی کے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد خان کو سپیکر جبکہ ظہیر اقبال کو ڈپٹی سپیکر منتخب کر لیا گیا۔