ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 181رنز کا ہدف دے دیا

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 181رنز کا ہدف دے دیا
ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 181رنز کا ہدف دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 11ویں میچ میں ملتان سلطانز نے مدمقابل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 181رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔

 نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے آغاز پر سلطانز کے اوپنرز عثمان اور رضوان کریز پر آئے جنہوں نے دوسرے اوور کی چوتھی بال تک 22 رنز بنائے تھے کہ عثمان خان 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔کپتان محمد رضوان 13 ویں اوور کی پہلی بال پر حسین کی بال پر سعود شکیل کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 42 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔ 

ملتان سلطانز کے بیٹرز ہینڈرکس اور طیب نےطویل شراکت داری کے دوران178 رنز بنائے تھے کہ  19  ویں اوور کی چوتھی بال پر ہینڈرکس آؤٹ ہو گئے، ان کا کیچ محمد عامر نے پکڑا۔ افتخار   کریز پر آئے تو وہ بھی کیچ دے بیٹھے۔بیٹر خوشدل نے ایک سکور بنایا جس کے بعد 20 اوورز  مکمل ہونے پر 180 رنز پر ملتان سلطانز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

مزید :

PSL -PSL News Update -کھیل -