اویس قادر شاہ کا سپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا

اویس قادر شاہ کا سپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا
اویس قادر شاہ کا سپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادرشاہ  نےکہاہے کہ خورشید شاہ 1988کے الیکشن میں پہلی بار منتخب ہو کر اسمبلی آئے،خورشید شاہ نے مجھے ٹرینڈ کیا،پیپلزپارٹی کا ورکر تھا اور انشااللہ ساری عمر رہوں گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اویس قادر شاہ کاکہناتھا کہ کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں،اپنے حلقے کے لوگوں کا انتہائی مشکور ہوں جن کی یہ دعائیں  ہیں،یہ میرے خاندان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے۔

نومنتخب سپیکر سندھ اسمبلی نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے انتخابات میں 100سے زائد نشستیں حاصل کیں،سکھر ڈویژن سے پہلی بار سپیکر بنا، یہ بہت بڑا اعزاز ہے،اس اسمبلی کا سپیکر ہوں جس نے قرارداد پاکستان منظور کی،اس اسمبلی میں لیاقت علی خان نے پاکستان کا جھنڈا لہرایا تھا۔ان کاکہناتھا کہ غیرجانبدار رہ کر سب ممبران کو ساتھ لیکر چلوں گا، ماضی میں جو کچھ ہوا اس کو بھول کر آگے چلیں۔