لاہور قلندرز کے کپتان، حارث رؤف کے پی ایس ایل سے باہر ہونے پر کیا بولے؟

لاہور قلندرز کے کپتان، حارث رؤف کے پی ایس ایل سے باہر ہونے پر کیا بولے؟
لاہور قلندرز کے کپتان، حارث رؤف کے پی ایس ایل سے باہر ہونے پر کیا بولے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے حارث رؤف کے پی ایس ایل سے باہر ہونے پر کہا ہے کہ حارث رؤف کی انجری کا بہت دکھ ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا  کہ پاکستان سپر لیگ کے میچوں میں حارث رؤف کی عدم دستیابی ان کے لئے تکلیف دہ ہے، فرنچائز کیلئے یہ ایک دھچکا ہے مگر حارث رؤف پاکستانی ٹیم کے بھی اہم باؤلر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حارث اور ملکی کرکٹ کے مستقبل کیلئے انہیں صحت یاب ہونے کیلئے وقت دیا گیا ہے، ان کے جلد ٹھیک ہونے کیلئے دعاگو ہیں۔

مزید :

PSL -PSL News Update -کھیل -