خیبرپختونخوا اسمبلی؛ خواتین کی 26مخصوص نشستوں کیلئے پی ٹی آئی کی فہرست تیار،پشاور کی خواتین کو شامل نہ کرنے پر اختلافات

خیبرپختونخوا اسمبلی؛ خواتین کی 26مخصوص نشستوں کیلئے پی ٹی آئی کی فہرست ...
خیبرپختونخوا اسمبلی؛ خواتین کی 26مخصوص نشستوں کیلئے پی ٹی آئی کی فہرست تیار،پشاور کی خواتین کو شامل نہ کرنے پر اختلافات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے خواتین کی 26مخصوص نشستوں کیلئے پی ٹی آئی کی فہرست تیارکر لی گئی ،تاہم پشاور کی خواتین کو شامل نہ کرنے پر اختلافات سامنے آ گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی فہرست میں سابق ایم پی ایز کو فوقیت دی گئی ہے،پارٹی سرگرمیوں میں جاں بحق 2افراد کے خاندان کی خواتین بھی فہرست میں شامل  ہیں،مشال یوسفزئی، بی بی فوزیہ، زاہدہ ظہور،گل نسرین، عائشہ بانو، روبینہ ناز، شازیہ، رابعہ بصری، بی بی جان فہرست میں شامل ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ خواتین کی 26مخصوص نشستوں کیلئے فہرست ابھی فائنل نہیں ہوئی،بانی پی ٹی آئی حتمی فیصلہ کریں گے، پارٹی خواتین کی نمائندگی کے حق میں رہی ہے۔