سی ڈی اے نے پارلیمنٹ لاجز خالی کرانا شروع کر دیئے، گرینڈ آپریشن کا آغاز 

 سی ڈی اے نے پارلیمنٹ لاجز خالی کرانا شروع کر دیئے، گرینڈ آپریشن کا آغاز 
 سی ڈی اے نے پارلیمنٹ لاجز خالی کرانا شروع کر دیئے، گرینڈ آپریشن کا آغاز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )نومنتخب اراکین قومی اسمبلی کی رہائش گاہوں کیلئے سی ڈی اے نے سابق ارکان سے پارلیمنٹ لاجز خالی کرانا شروع کر دیئے۔
سمانے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سی ڈی اے نے پارلیمنٹ لاجز میں قابضین کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق پارلیمنٹیرینز بلال خان ، غلام عباس اور نواب شیرکے لاجز خالی کروالئے گئے، منورہ بیگم، صلاح الدین ایوبی اور مائزہ حمید سے لاجز واپس لینے کیلئے بھی کارروائی کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے بھی سرکاری رہائش گاہ واگزار کرالی گئی۔ 
سی ڈی اے کے درجنوں اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ تمام سابق ارکان اسمبلی سے لاجز خالی کروانے تک آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کئی سابق ارکان پارلیمنٹ نے نوٹسز کے باوجود لاج پر قبضہ کر رکھا تھا۔