ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست سے دوچار کر دیا

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست سے دوچار کر دیا
ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست سے دوچار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 11ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو13 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز جیسن روئے اور شکیل کریز پر آئے ،تیسرے اوور کی پانچویں گیند پر جیسن روئے کو محمد علی نے بولڈ کر  کے پویلین کا راستہ دکھا دیا، انہوں نے 15 گیندوں پر 12 رنز بنائے۔ سعود شکیل نے 4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 24 رنز بنائے۔  ریلی روسو 30 رنز بنا سکے،سجاد علی 2 اور خواجہ نافع 31 گیندوں پر 36 رنز کیساتھ محمد علی کی گیند پر عثمان خان کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔شرفین ردرفورڈ کا کیچ 21 رنز پر ویلی نے اور محمد وسیم کا محض ایک رن پر آفتاب ابراہیم نے پکڑا۔ ایسے مشکل وقت میں جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 گیندوں پر 29 رنز درکار تھے ، باؤلر محمد علی نے محمد عامر کو بولڈ کر دیا۔  ابرار احمد آخری اوور کی آخری بال پرآفتاب ابراہیم کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے، یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہدف تک پہنچنے کی بجائے 167 رنز تک محدود رہتے ہوئے شکست سے دوچار ہو گئے۔

اس سے قبل ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز کی مکمل اننگز کھیلتے ہوئے  181 رنزکا ٹارگٹ سیٹ کیا تھا۔

مزید :

PSL -PSL News Update -کھیل -