صدر نے قومی اسمبلی اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو سپیکر خود بلا سکتا ہے: اسحاق ڈار

صدر نے قومی اسمبلی اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو سپیکر خود بلا سکتا ہے: اسحاق ...
صدر نے قومی اسمبلی اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو سپیکر خود بلا سکتا ہے: اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ صدر نے سمری پر قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو 29 فروری کو سپیکر آئین کے مطابق خود اجلاس بلا سکتا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ آئین میں واضح ہے کہ 21 ویں روز سپیکر کو اجلاس بلانے کا اختیار ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 21 دن کی آئینی مہلت کے حساب سے 29 فروری آخری تاریخ بنتی ہے۔
واضح رہے کہ صدرِ مملکت عارف علوی نے تاحال قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر عارف علوی کو 4 دن پہلے وزارتِ پارلیمانی امور نے سمری بھیجی تھی جس پر انہوں نے تاحال دستخط نہیں کئے۔ذرائع کے مطابق صدر کا کہنا ہے کہ ایوان ابھی مکمل نہیں، کچھ مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرِ مملکت نے تاحال سمری منظور یا مسترد نہیں کی، اس حوالے سے ان کا زبانی موقف سامنے آیا ہے۔