(ن) لیگ، ایم کیو ایم پاور شیئرنگ پر ڈیڈلاک،6 وزارتوں پر بات اٹک گئی 

(ن) لیگ، ایم کیو ایم پاور شیئرنگ پر ڈیڈلاک،6 وزارتوں پر بات اٹک گئی 
(ن) لیگ، ایم کیو ایم پاور شیئرنگ پر ڈیڈلاک،6 وزارتوں پر بات اٹک گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان پاورشیئرنگ کے معاملے پر ہونے والے مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی۔
نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق ذرائع کے مطابق( ن) لیگ چاہتی ہے وزیراعظم کا حلف ہونے کے بعد معاملات طے کئے جائیں، (ن) لیگ نے ابھی وزارتوں کے لئے نام فائنل نہیں کئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم حکومت میں 5 سے 6 وزارتیں چاہتی ہے، ایم کیو ایم پاکستان ایسی وزارتیں چاہتی ہے جس سے شہریوں کے مسائل حل کر سکے۔
ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق وزارتیں دینے میں ایم کیو ایم کا ممبران کے تناسب سے زیادہ حق بنتا ہے، ایم کیوایم نے شروع میں ہی وزارتوں کے نام دے دیئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم میری ٹائم، توانائی یا پیٹرولیم، مواصلات کی وزارتوں میں دلچسپی رکھتی ہے، اس کے علاوہ ایم کیو ایم لیبر، اوورسیز اور ہاؤسنگ کی وزارتیں بھی چاہتی ہے۔