مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع
مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے گئے۔
دنیا نیوز کے مطابق مریم نواز کے وزیراعلیٰ کیلئے کاغذات نامزدگی سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب کو جمع کروائے گئے۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار، عظمیٰ بخاری،خواجہ سلمان رفیق،میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان، سلیم بٹ سمیت دیگر نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
واضح رہے کہ کاغذات جمع ہونے کے بعد سیکرٹری اسمبلی سکروٹنی کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کریں گے، پیر کے روز 11 بجے اسمبلی اجلاس میں قائد ایوان کا چناو ہوگا۔