اپوزیشن کے جعلی فارم 45 پر صرف پکوڑے رکھ کر کھائے جاسکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

اپوزیشن کے جعلی فارم 45 پر صرف پکوڑے رکھ کر کھائے جاسکتے ہیں،عظمیٰ بخاری
اپوزیشن کے جعلی فارم 45 پر صرف پکوڑے رکھ کر کھائے جاسکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما (ن) لیگ عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت  سے نام  ایسے ہیں جو الیکشن کے بعد پارلیمان میں نہیں آسکے،آپ بھی برداشت کریں ،فارم 45 جعلی بنانا بند  کریں،اپوزیشن کے جعلی فارم 45 پر صرف پکوڑے رکھ کر کھائے جاسکتے ہیں۔

 پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل انشا اللہ 11بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوگا جس میں ہمارے تمام ایم پی ایز وزارت اعلیٰ کی امیدوار مریم نواز کو ووٹ دیں گے، کل کوئی بد مزگی اور غیر پارلیمانی حرکت نہیں کرنے دی جائے گی،2018ء میں اکثریت کے باوجود ہماری حکومت نہیں بننے دی گئی،فتنہ فساد پارٹی کو بتانا چاہتی ہوں اب یہ نہیں چلے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل حافظ فرحت پنجاب اسمبلی تشریف لائے تھے ،انہوں نے بے ہودگی کا مظاہرہ کیا لیکن اب ایوان میں ایک خاتون وزیر اعلیٰ ہیں ان کی تضحیک کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔