عمران خان کا خط لکھنا اندرونی معاملات میں مداخلت ہے،خورشید شاہ

 عمران خان کا خط لکھنا اندرونی معاملات میں مداخلت ہے،خورشید شاہ
 عمران خان کا خط لکھنا اندرونی معاملات میں مداخلت ہے،خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے عمران خان کی جانب آئی ایم ایف کو خط لکھنے کو اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیدیا۔

 سندھ اسمبلی کےباہرمیڈیاسےگفتگو میں انہوں نے کہا کہ امید ہے انشا اللہ یہ اسمبلی5 سال چلے گی، لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ہم عہدے کے پیچھے نہیں ہیں،عوام کے بہت مشکور ہیں، ہماری کارکردگی پر لوگوں نے ووٹ دئیے، ہمیں اپنی کارکردگی مزید بہتر کرنی ہوگی، عمران خان کا خط لکھنا اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، کے پی کے میں اے این پی کس کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔
رہنماپیپلزپارٹی کاکہناتھاکہ وفاقی حکومت میں ہم شامل ہیں،وزراتیں نہیں لے رہے لیکن قانون سازی اور دیگر معاملات میں سپورٹ کریں گے،جی ڈی اے کبھی بھی ایک سیٹ سے زیادہ نہیں جیتی ، الیکشن میں ہم نے54 سیٹیں حاصل کی ہیں، کوئی بتائے کہیں کوئی دھاندلی ہوئی ہے ؟ میڈیا بتائے کیوں خاموش ہے ۔