چین اور کرغزستان زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے

چین اور کرغزستان زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے
چین اور کرغزستان زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین اور کرغزستان 5 اعشاریہ 8 شدت زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اٹھے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق زلزلہ چین کے شمال مغربی خطے سنکیانگ اور کرغزستان میں محسوس کیا گیا جس کی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گہرائی  11 کلو میٹر تھی۔ چینی میڈیا کا کہنا تھا کہ زلزلہ کم آبادی والے علاقے میں آیا جہاں بجلی کی ترسیل اور ٹرین آپریشن معمول کے مطابق جاری  ہے، کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ چین اور کرغزستان میں گذشتہ ماہ بھی 7.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے سبب متاثرہ علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔