صدر مملکت عارف علوی کا دور غیرجمہوری وارداتوں سے بھراہے،سینیٹرعرفان صدیقی

صدر مملکت عارف علوی کا دور غیرجمہوری وارداتوں سے بھراہے،سینیٹرعرفان صدیقی
صدر مملکت عارف علوی کا دور غیرجمہوری وارداتوں سے بھراہے،سینیٹرعرفان صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم  لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کا دور پہلے ہی افسوسناک غیر جمہوری وارداتوں سے بھراپڑا ہے،سپریم کورٹ اُن کی آئین شکنی پر مہر لگا چکی ہے،قومی اسمبلی کا اجلاس تو ہو ہی جانا ہے لیکن صدر علوی گھر جاتے جاتے اپنی پوشاک پر سیاہ داغوں سے پاک تھوڑی سی جگہ تو باقی رہنے دیں۔