پی ایس ایل9، پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندر کی بیٹنگ جاری

پی ایس ایل9، پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندر کی بیٹنگ جاری
پی ایس ایل9، پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندر کی بیٹنگ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے بارہویں میچ میں پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب لاہور قلندر کی بیٹنگ جاری ہے۔ 

لاہور قلندر نے 10 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر84 رنز بنا لیے ہیں، آؤٹ ہونیوالے کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان ہیں، صاحبزاہ فرحان 15 جبکہ فخر زمان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ہیں۔ 

پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 211رنز بنائے، پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں میں 88 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم نے36 گیندوں میں 48 رنز،پاؤل نے20 گیندوں میں 46 رنز بنائے۔ لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے2 جبکہ سکندر رضااور جہانداد نےایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

اس سے قبل لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کاکہنا تھا کہ ہماری خواہش بھی پہلے فیلڈنگ کرنے کی تھی تاہم ایسا نہیں ہوسکا لہٰذا کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ سکور کرکےلاہور قلندرز کو بڑا ٹارگٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندر کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے اس لیے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔ 

مزید :

PSL -PSL News Update -