سرفراز احمد کے سر پر گیند لگ گئی، سی ٹی سکین کیلئے ہسپتال منتقل

سرفراز احمد کے سر پر گیند لگ گئی، سی ٹی سکین کیلئے ہسپتال منتقل
سرفراز احمد کے سر پر گیند لگ گئی، سی ٹی سکین کیلئے ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں مرحلے کے 11ویں میچ کے دوران آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کے سر پر گیند لگ گئی، انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جنگ کے مطابق ملتان میں کھیلے جانے والے ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کے دوران محمد وسیم جونیئر نے باو¿نڈری پر کیچ لے کر بال تھرو کی جو سرفراز احمد کے سر پر لگی۔گیند لگنے کے بعد سرفراز احمد گراﺅنڈ سے باہر چلے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو سی ٹی سکین کے لئے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔اس میچ میں سرفراز احمد کی جگہ سجاد علی جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا جنہوں نے وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیے۔
واضح رہے کہ مذکورہ میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 13 رنز سے شکست دی۔