جیل توڑ کر 3 خطرناک قیدی بھاگ گئے، سیکیورٹی عملے سے کیا سلوک کیا گیا؟

جیل توڑ کر 3 خطرناک قیدی بھاگ گئے، سیکیورٹی عملے سے کیا سلوک کیا گیا؟
جیل توڑ کر 3 خطرناک قیدی بھاگ گئے، سیکیورٹی عملے سے کیا سلوک کیا گیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سجاول کا جوڈیشل سب جیل توڑ کر 3 خطرناک قیدی بھاگ گئے جس پر سیکیورٹی عملے کو معطل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی" دنیا  نیوز" کے مطابق تینوں قیدی سنگین جرائم میں ملوث بتائے گئے ہیں جن میں بلاول چانڈیو، ستار مگنہار اور رفیق مرگر شامل ہیں، تینوں قیدی ایک ہی بیرک میں قید تھے۔ 

بتایا گیا ہےکہ تینوں قیدی بیرک کی کھڑکی توڑ کر رات کی تاریکی میں فرار ہو گئے، جیل انتظامیہ کو ساری رات فرار کا علم نہ ہو سکا، صبح بیرکوں کا معائنہ کیا گیا تو قیدیوں کے بھاگنے کا پتہ چلا۔

ایس ایس پی سجاول شہلا قریشی نے آر آئی پولیس لائنز سمیت سیکیورٹی عملے کو غفلت برتنے پر معطل کر دیا، معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

مزید :

جرم و انصاف -