رنگ روڈ پولیس کی یونیفارم پہنے ڈاکوؤں کی واردات، بیرون ملک سے آئی فیملی سے 33 لاکھ سے زائد نقدی، سونا لوٹ کر فرار

رنگ روڈ پولیس کی یونیفارم پہنے ڈاکوؤں کی واردات، بیرون ملک سے آئی فیملی سے 33 ...
رنگ روڈ پولیس کی یونیفارم پہنے ڈاکوؤں کی واردات، بیرون ملک سے آئی فیملی سے 33 لاکھ سے زائد نقدی، سونا لوٹ کر فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے بیرون ملک سے آئی فیملی سے 33 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی کرنسی اور سونا سمیت سامان لوٹ لیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈکیتی کی واردات نشتر کالونی میں کی گئی، متاثرہ شہری ندیم کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے رنگ روڈ پولیس کی یونی فارم پہن رکھی تھی اور گاڑی پر پولیس والی لائٹ بھی لگی ہوئی تھی۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ متاثرہ شہری فیملی کو ایئرپورٹ سے لے کر گھر جا رہا تھا کہ اس دوران لٹ گیا۔