معمولی تلخ کلامی ہوئی اور بیٹے نے پستول نکال کر باپ کو فائرمار دیئے

معمولی تلخ کلامی ہوئی اور بیٹے نے پستول نکال کر باپ کو فائرمار دیئے
معمولی تلخ کلامی ہوئی اور بیٹے نے پستول نکال کر باپ کو فائرمار دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 چشتیاں (ڈیلی پاکستان آن لائن) چشتیاں میں بیٹے معمولی تلخ کلامی پر باپ پر  فائرنگ کر دی جس پر وہ دم توڑ گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لنڈا بھڈیرا کے علاقے میں بد بخت بیٹے نے اپنے حقیقی باپ کو صرف اس بات پر قتل کر دیا کہ وہ اس کو کوئی بات سمجھانا چاہتا تھا مگر بیٹے کی بدتمیزی سے بات جھگڑے میں بدل گئی۔ 

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ملزم موقع سے فرار ہو گیا جس کے خلاف دوسرے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی۔