ملک میں 2 سال بعد ایسے حالات پیدا ہوں گے کہ۔۔۔، منظور وسان کی نئی  حکومت سے متعلق تازہ پیشگوئی

ملک میں 2 سال بعد ایسے حالات پیدا ہوں گے کہ۔۔۔، منظور وسان کی نئی  حکومت سے ...
ملک میں 2 سال بعد ایسے حالات پیدا ہوں گے کہ۔۔۔، منظور وسان کی نئی  حکومت سے متعلق تازہ پیشگوئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر منظور وسان نے نئی تشکیل پانے والی حکومت سے متعلق تازہ پیش گوئی کر دی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی پی رہنما منظور وسان کا کہنا تھا کہ ملک میں دو سال بعد ایسے حالات پیدا ہوں گے کہ حکومت ہل جائے گی، اپنی پانچ سالہ مدت پوری نہیں کر سکے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوئی دوسرا شخص بھی وزیراعظم بن سکتا ہے۔ 

منظور وسان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کوشش کرے گی کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے تاہم اسمبلیاں 5 سال کی مدت مکمل نہیں کر سکیں گی۔ عمران خان نے اپنے آپ کو خود پریشانی میں ڈال رکھا ہے، وہ مستقبل میں نہ صرف پریشان ہوں گے بلکہ اپنی غلطیاں تسلیم بھی کریں گے۔