امریکی اور برطانیہ کے یمن پر فضائی حملے

امریکی اور برطانیہ کے یمن پر فضائی حملے
امریکی اور برطانیہ کے یمن پر فضائی حملے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعا (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے 18 مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں جن میں مبینہ طور پر حوثیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

ایران نے امریکہ اور برطانیہ کے حملوں کو یمن کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور برطانیہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ جنگی جرائم اور نسل کشی کرنے والے اسرائیل کے حمایتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ غاصب مجرم ریاست کے تحفظ اور ناجائز مفادات کو بین الاقوامی امن و سلامتی سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ امریکہ برطانیہ غزہ جنگ روکنے کے بجائے اس ملک پر حملہ کر رہے ہیں جو غزہ جنگ رکوانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈال رہا ہے۔