احسن اقبال نے آئی ایم ایف کو عمران خان کا خط ملک دشمنی قرار دیدیا

احسن اقبال نے آئی ایم ایف کو عمران خان کا خط ملک دشمنی قرار دیدیا
احسن اقبال نے آئی ایم ایف کو عمران خان کا خط ملک دشمنی قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکرگڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط لکھنے کا عمران خان کا دعوی ملک کے ساتھ دشمنی ہے،امداد رکوانے کی  کوشش دوسری بار کی گئی۔

ایک تقریب سےخطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امن اور سکون اور استحکام کے ساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائےگی،ملک کو معاشی چیلجنز کا سامنا ہے،ہمیں ملک کو اس گرداب سے نکالنا ہے،ملک میں صنعت،زراعت اور برآمدات کو بڑھانا ہے،ملک میں انتشار پھیلانے والے دشمن کے اعلیٰ کار ہونگے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ الیکشن میں عوام نے تقسیم شدہ مینڈیٹ دیا،پاکستان میں پی ٹی آئی کو تین  صوبوں نے مسترد کردیا،مسلم لیگ ن کو پنجاب میں اکثریت ملی اور مرکز میں مخلوط حکومت بنانا پڑی، پنجاب میں مریم نواز  کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد انقلابی کام کریں گے،عوام سے کیے گیے وعدے پورے کرنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگائیں گے۔

مزید :

قومی -