سرفراز احمد کی تمام رپورٹس کلیئر آئی ہیں، منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹر

سرفراز احمد کی تمام رپورٹس کلیئر آئی ہیں، منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹر
سرفراز احمد کی تمام رپورٹس کلیئر آئی ہیں، منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کی تمام رپورٹس کلیئر آئی ہیں۔ 

 اعظم خان نے کہا کہ سرفراز احمد کی رپورٹ میں خطرے کی کوئی بات نہیں ان کی طبیعت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔ انہیں سفر کی اجازت بھی مل گئی ہے۔منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد ملتان سے ٹیم کے ہمراہ کراچی جا رہے ہیں۔ اگلے میچ میں ان کی دستیابی کے حوالے سے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں مرحلے کے 11ویں میچ کے دوران آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کے سر پر گیند لگ گئی تھی، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مزید :

PSL -PSL News Update -