10روز گزرگئے،سوشل میڈیا ایپ ’’ایکس‘‘ مکمل بحال نہ ہوسکی

10روز گزرگئے،سوشل میڈیا ایپ ’’ایکس‘‘ مکمل بحال نہ ہوسکی
10روز گزرگئے،سوشل میڈیا ایپ ’’ایکس‘‘ مکمل بحال نہ ہوسکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں سوشل میڈیا ایپ "ایکس" سابقہ ٹویٹر گزشتہ 10روز سے جزوی طور پر بند ہے۔

غیر اعلانیہ بندش سے سوشل میڈیا ایپ ’’ایکس‘‘ کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی سروسز 16 فروری کو جزوی طور پرمعطل کی گئی تھیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  کی جانب سے جزوی بندش کی وجوہات تاحال نہیں بتائی گئیں،عدالت کے احکامات کے باوجود سوشل میڈیا پلیٹ فارم بحال نہیں کیا گیا۔

ترجمان پی ٹی اے کاکہنا ہے کہ ایکس کی بندش سے متعلق وزارت داخلہ سے رابطہ کیا جائے۔