پی ایس ایل 9، لاہور قلندر کو ایک اور شکست کا سامنا

پی ایس ایل 9، لاہور قلندر کو ایک اور شکست کا سامنا
پی ایس ایل 9، لاہور قلندر کو ایک اور شکست کا سامنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ 9کے بارہویں میچ میں ڈوسن کی شاندار سنچری کے باوجود لاہور قلندر کو پشاور زلمی کے ہاتھوں 8 رنز سے شکست ہوگئی۔ 

212 رنز کے ہدف میں لاہور قلندر کی ٹیم مقرر اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر203رنز بناسکی،صاحبزاہ فرحان 15، فخر زمان 4، شائےہوپ29، احسان،20اور جہانداد13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ہیں۔ لاہور قلندر کی جانب سے دوسن104رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 211رنز بنائے، پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 55 گیندوں میں 88 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم نے36 گیندوں میں 48 رنز،پاؤل نے20 گیندوں میں 46 رنز بنائے۔ لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے3 جبکہ جہانداد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

 اس سے قبل لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ اس موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کاکہنا تھا کہ ہماری خواہش بھی پہلے فیلڈنگ کرنے کی تھی تاہم ایسا نہیں ہوسکا لہٰذا کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ سکور کرکےلاہور قلندرز کو بڑا ٹارگٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندر کی بیٹنگ لائن مضبوط ہے اس لیے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔ 

مزید :

PSL -PSL News Update -