گوجرانوالہ پولیس نے پتنگیں بنانے والی فیکٹری پکڑلی

گوجرانوالہ پولیس نے پتنگیں بنانے والی فیکٹری پکڑلی
گوجرانوالہ پولیس نے پتنگیں بنانے والی فیکٹری پکڑلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے کشمیرروڈ پر پتنگیں اور ڈوربنانے والی فیکٹری پکڑ کر 10 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے پتنگیں اور ڈورفروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے  کشمیر روڈ پر پتنگ اور ڈوربنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔

فیکٹری سے 10ہزارپتنگیں اورایک ہزارڈورکی چرخیاں برآمد ہوئی، اس کے ساتھ ساتھ پولیس نے فیکٹری میں موجود 10 ملزمان کوحراست میں لے کرگودام بھی سیل کردیا۔

حراست میں لیے گئے ملزمان کی شناخت ابوذر،نعمان، قاسم،اعظم،سفیان،حمزہ،حلیم گل،کامران اور جنید کے نام سے ہوئی۔