شہزادہ ہیری کو ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم سے دھوکے کی معافی نہیں مل سکتی،ٹرمپ

شہزادہ ہیری کو ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم سے دھوکے کی معافی نہیں مل سکتی،ٹرمپ
شہزادہ ہیری کو ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم سے دھوکے کی معافی نہیں مل سکتی،ٹرمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر  بنے تو برطانوی شہزادہ ہیری کے ساتھ خصوصی برتاؤ نہیں  رکھا جائےگا۔

امریکی میڈیا سےگفتگو میں انہوں نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے برطانوی جوڑے پر بہت زیادہ مہربانی کی ہوئی ہے۔برطانوی شہزادہ ہیری نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کو دھوکہ دیا، اس بات کی شہزادہ ہیری کو معافی نہیں مل سکتی۔صدر منتخب ہوا تو شہزادہ ہیری کی کوئی مدد نہیں کروں گا، فیصلہ کرنا میرے اختیار  میں ہوا تو ہیری اپنے ذمہ دار خود ہوں گے۔

خیال رہے کہ  برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل 2020 میں برطانیہ سے امریکہ منتقل ہو ئے تھے۔