ٹسڈک کے تحت 14 اساتذہ کو موٹر سائیکل مرمت کی تربیت کروا دی گئی

ٹسڈک کے تحت 14 اساتذہ کو موٹر سائیکل مرمت کی تربیت کروا دی گئی

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کمپنی (ٹسڈک) ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کے تحت فنی و تکنیکی تربیت کے فروغ کے لئے لاہور کے 14 اساتذہ کو موٹر سائیکل مرمت کی تربیت کروا دی۔ اس 15 روزہ تربیتی پروگرام کے لئے ٹسڈک نے مظفرآباد، سوات، اپر دیر، شکارپور، کشمور اور جیک آباد سے اساتذہ کو چنا تھا جبکہ اس کورس کے لئے ٹسڈک کو ایجنسی فار ٹیکنیکل کوآپریشن اینڈ ڈویلپمنٹ (ایکٹڈ) اور پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک کا تعاون حاصل تھا۔ ٹسڈک ترجمان کے مطابق ٹریننگ آف ٹرینرز پروگرام کا کل دورانیہ تین سال ہے جس میں پاکستان کے 7 اضلاع سے کل 75 اساتذہ کو فنی و تکنیکی تربیت فراہم کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق تربیت حاصل کرنے کے بعد یہ اساتذہ واپس اپنے اپنے اداروں میں جا کر تقریباً دو سال میں 1 ہزار نوجوانوں موٹرسائیکل مرمت کی تربیت فراہم کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فنی و تکنیکی تربیت فراہم کرنے والے اداروں میں بامشکل کوئی ادارہ نوجوانوں کو موٹرسائیکل مرمت کی تربیت فراہم کر رہا ہے، جبکہ اس شعبے میں باقاعدہ تربیت سے نہ صرف خدمات کا معیار بہتر بنایا جا سکتا ہے، بلکہ تربیت یافتہ افراد کے لئے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کئے جا سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -