صنعتوں میں ماہر افرادی قوت وقت کی اہم ضرورت ہے‘ ڈاکٹر شمائل داﺅد

صنعتوں میں ماہر افرادی قوت وقت کی اہم ضرورت ہے‘ ڈاکٹر شمائل داﺅد

  

راولپنڈی (نیٹ نیوز)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ڈاکٹر شمائل داﺅد آرائیں نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ ٹولز اینڈ ڈائیز اینڈ ماڈیولز سنٹر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور صنعت کی جدید ترین ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہاہے ،صنعتوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور تکنیکی مہارت سے لیس افرادی قوت وقت کی اہم ضرورت ہے اور اسی ضرورت کو دیکھتے ہوئے حکومت نے جی ٹی ڈی ایم سی کا قیام عمل میںلایا تا کہ ملکی صنعت کو دنیا کے ساتھ ہم آہنگ کیا جا سکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیمبر میں جی ٹی ڈی ایم سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ذکی الرحمان اور مارکیٹنگ مینیجر الطاف نبی چیمہ سے ایک ملاقات میں کیا اس موقع پر سینئر نائب صدر ملک شاہد سلیم اور نائب صدر محمد عالم چغتائی بھی موجو دتھے۔صدر آر سی سی آئی نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر صنعت کی ضروریات سے آگا ہ ہے اور سمجھتا ہے کہ اگر جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل نہ کیاگیا تو بین الاقوامی منڈیوں میں مقابلے کی فضاءقائم کرنا مشکل ہو جائے گا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے جی ٹی ڈی ایم سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ذکی الرحمان نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور نوجوان اور پڑھی لکھی قیادت کی وجہ سے پاکستان بھر کے چیمبرز میں نمایاں مقام رکھتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ٹولز، ڈائیز اینڈ ماڈیول سنٹر راولپنڈی چیمبر کے ساتھ باہمی تعاون کا معاہد ہ کرنا چا ہتاہے تا کہ دونوں ادارے مل کر ملکی ترقی میں بھر پور کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے صدر چیمبر کو ادارے کے بارے میں تفصیل سے آگا ہ کرتے ہوئے کہا کہ جی ٹی ڈی ایم سی ڈائیز اور ماڈیولز کے علاوہ جدید لیزر کٹنگ اور سی این جی مشینیں بھی بنا رہی ہے اور یہ آلات پلاسٹک،شوز اور آٹوورکنگ میںبھی استعمال ہوتے ہیں۔ آخر میں صدر چیمبر نے ادارے کی خدمات کو سراہ اور باہمی تعاون کے سمجھوتے کے سلسلے میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

مزید :

کامرس -