دیہی علاقوں کی نسبت سے شہروں میں غربت کی شرح زائد ہے‘سٹیٹ بنک

دیہی علاقوں کی نسبت سے شہروں میں غربت کی شرح زائد ہے‘سٹیٹ بنک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( کامرس رپورٹر)سٹیٹ بنک کے مطابق ملک کے دیہی علاقوں کی نسبت سے شہروں میں غربت کی شرح زائد ہے۔ رپورٹ کے مطابق شہروں میں رہائش پذیر غریب طبقات کی آمدنی اوراخراجات میں روز بروز کمی واقع ہورہی ہے۔ اعدادوشمارکے مطابق شہروں میں رہائش پذیر20 فیصد امیر طبقات مجموعی آمدنی کے 60 فیصد جبکہ اخراجات میں 57 فیصد کے حصہ دار ہیں۔ دوسری جانب 20فیصد غریب شہری آبادی کا آمدنی اور اخراجات میں حصہ صرف 5فیصد کے قریب ہے۔ دیہی علاقوں سے شہروں کی جانب ہونے والی نقل مکانی میں اضافہ کی وجہ سے وسائل پر دباﺅ بڑھتاجارہا ہے جس کے باعث شہروں میں روزگار کے مواقع بھی کم ہورہے ہیں۔ اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملک کے دیہی علاقوں میں روزگار اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنانے سے شہری آبادیوں پر پڑنے والے دباﺅ کو کم کرنے میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید :

کامرس -