پاکستان سے چین کو چالیس لاکھ ڈالر کے چاول برآمد ہوں گے

پاکستان سے چین کو چالیس لاکھ ڈالر کے چاول برآمد ہوں گے

  

کراچی ( اکنامک رپورٹر)پاکستانی چاول کی چین میں ڈیمانڈ بڑھ گئی۔ رائس ایکسپورٹرز کو چالیس لاکھ ڈالر کا چاول برآمد کرنے کے آرڈرز مل گئے۔رواں مالی سال چین کو چالیس لاکھ ڈالر کا چاول برآمد کرنے کے آرڈرز موصول ہوگئے۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں بڑے آرڈرز ملنے کی امید ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق چینی صارفین باسمتی چاول خریدنے میں دلچسپی ظاہر کررہے ہیں اور ابتدائی طور پر دس لاکھ ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز ملے ہیں ۔

جبکہ گزشتہ مالی سال چاول کی برآمد پانچ لاکھ ٹن تھی۔ چین کے لئے چاول کی برآمد فروری کے دوسرے ہفتے سے شروع ہو جائے گی۔

مزید :

کامرس -