ٹیکسٹائل اور لیدر گارمنٹس کی تجارت کو بڑھانے کےلئے رکاوٹوں کو دور کرنا ہے‘ ساجد حسےن

ٹیکسٹائل اور لیدر گارمنٹس کی تجارت کو بڑھانے کےلئے رکاوٹوں کو دور کرنا ہے‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)ایوان صنعت و تجارت لاہور کے صدر سہیل لاشاری نے منسٹر ی آف کامرس اورا نٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر کے تعاون سے شروع کیے گئے پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ کے سلسلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قومی تجارتی پالیسی بنانے اور اس پر عمل درآمد میں یہ ڈائیلاگ معاون ثابت ہوںگے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پرل کانٹی نینٹل لاہور میں ہونے والے پبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ جس کا عنوان ”ٹیکسٹائل اور لیدر گارمنٹس کی برآمد“ میں کیا۔ انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیاکہ ہمیں ٹیکسٹائل اور لیدر گارمنٹس کی تجارت کو بڑھانے کے لئے ان تمام رکاوٹوں کو دور کرنا ہے جس کی وجہ سے ہماری تجارت متاثر ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ GSPپلس کا درجہ ملنے کے بعد اس سے زےادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھایاجائے۔ ایڈیشنل سیکرٹری منسٹری آف کامرس فضل عباس میکن نے فرماےا کہ بزنس کے لئے بہترین ماحول مہیاکرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر ،PITAD اور محکمہ صنعت وتجارت پنجاب گورنمنٹ کی تعریف کی کہ جنہوں نے اس اہم موضوع پرپبلک پرائیویٹ ڈائیلاگ کا اہتمام کیا۔ انہوں نے تحقیق کی ضرورت پر بھی زور دیا کہ جس سے ہمیں جدید دور کے مسائل سے نمٹنے میں آسانی رہے گی۔محترمہ روشن آرائ، مشیر یورپی یونین برائے پاکستان نے زور دیا کہ پاکستان کو وہ تمام اقدامات کرنے چاہیے جن سے GSPپلس کا درجہ ملنے سے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوسکیں۔ساجد حسین ، ڈائیریکٹر PITADاور محمد اویس خان، پروگرام مینیجر ، انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر نے بتایا کہ اس سلسلے کہ مزید پروگرام بھی کروائے جائیں گے تاکہ بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں خاطر خواہ کامیابی ہو۔پروگرام کے دوسرے مرحلے میںجناب فضل عباس میکن کی زیرصدارت ٹیکنیکل سیشن میں تمام سٹیک ہولڈرز نے حصہ لیا اور اپنی اپنی آراءپیش کیں۔ آخر میں تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیاگیا۔

مزید :

کامرس -