ہیلے کالج کے طلباﺅ طالبات کا لاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ

ہیلے کالج کے طلباﺅ طالبات کا لاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ

  

لاہور(کامرس رپورٹر)ہیلے کالج آف بنکنگ اینڈ فنانس پنجاب یونیورسٹی لاہو رکے طلباﺅ طالبات نے لاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا ۔ فنانشل لٹریسی پروگرام کے عنوان سے اس یونیورسٹی کے ساتھ یہ تیسرا سیشن تھا ۔ ساو¿تھ ایشن فیڈریشن آف ایکسچینجز (سیف) نے لاہور سٹاک ایکسچینج کے اشتراک سے اس سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں مہمان خصوصی لاہور سٹاک ایکسچینج کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر آفتاب احمد چوہدری تھے۔سیمینار کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے لاہور سٹاک ایکسچینج کے کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مس گیتی بھٹی نے کہا کہ فنانشل لٹریسی پروگرام کا مقصد طلبہ و طالبات کو ملکی معیشت اور کیپٹل مارکیٹ سے آگاہی فراہم کرناہے ۔ اس سے طلباء و طالبات میں بچت کرنے اور اپنی رقوم کو سرمایہ کاری کرنے کا شعور پیدا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر یہ اپنی نوعیت کا واحد پروگرام ہے جس کا مقصد تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات کو فنانشل لٹریسی پروگرام سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔

 جس میںنوجوان نسل کو مستقبل میں معاشی ذمہ داریوں کو بھر پور طریقے سے نبھانے کے قابل بنانا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں جا کر طلباءو طالبات کی معاشی استعداد کار بڑھانا مثلا بچت کرنا سرمایہ کاری کرنا اور رقم کا صحیح استعمال کرنا شامل ہے۔ انہوںنے کہا کہ سٹاک ایکسچینج فنانشل لٹریسی پروگرام کے لیے پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔ پاکستان کی آبادی کے فنانشل لٹریٹ ہونے سے حاصل ہونے والے بے تحاشہ معاشی فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ پروگرام ملک کے نوجوانوں کی فنانشل لٹریسی کی اہلیت بڑھانے کی بنیاد بنے گاجو کہ پاکستان کے معاشی سسٹم کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کے پروگراموں سے طلبہ و طالبات کو ملکی معیشت کے حوالے سے شعور اجاگر ہو گا انہیں پتہ چلے گا کہ سٹاک مارکیٹ کیسے کام کرتی ہے اور حصص کی ٹریڈنگ کیسے ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ کمپنیوں کی لسٹنگ اور ان کی کارکردگی سرمایہ کاری کے تحفظ میں سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی CDC)) کے کردار اور اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ پروگرام سے طلبہ و طالبات کی فنانشل مارکیٹ کے حوالے سے معلومات میں اضافہ ہو گا جو انہیں عملی زندگی میں مدد دے گا۔سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی آف پاکستان CDC)) کے لاہور کے برانچ انچارج ظفر اقبال نے CDCکے قیام کے مقصد پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان (NCCPL) سے متعلق بھی طلباﺅ طالبات کو بریفنگ دی گئی۔ سی ڈی سی کی طرف سے انوسٹرز کے لئے بے شمار سہولیات دینے پربات چیت کرتے ہوئے طلباﺅ طالبات کو بتایا گیا کہ اگر سی ڈی سی کی طرف سے دی جانے والی سہولیات کو مد نظر رکھا جائے اور ان پر عمل کیا جائے تو کاروبار میں شفافیت آئےگی اور انوسٹرز کا کاروبار مزید محفوظ اور اعتماد بحال ہو گا۔ انہیں انوسٹرز صاحبان کے حوالے سے بتایا کہ انوسٹرز صاحبان سی ڈی سی میں سب اکاﺅنٹ کے علاوہ اپنا انوسٹر اکاﺅنٹ ضرور کھلوائیں جس سے انوسٹرز کے اکاﺅنٹس میں کسی دوسرے شخص کی مداخلت بالکل نہیں ہو سکتی اور شیئرز محفوظ رہتے ہیں ۔

مزید :

کامرس -