اوریو کا نیا سیلز ریکارڈ‘صرف تےن ماہ میں 100ملین بسکٹس کی فروخت

اوریو کا نیا سیلز ریکارڈ‘صرف تےن ماہ میں 100ملین بسکٹس کی فروخت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تےن ماہ قبل ، پاکستان میں اپنے آغاز سے اب تک اوریو ملک بھر میں ایک لازمی ٹریٹ کے طور پر ابھرا ہے اور صرف 11ماہ میں 100ملین بسکٹس کی فروخت کے ساتھ اوریو پاکستان میں سیلز کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔مقامی طور پر کونٹےننٹل بسکٹ لمیٹڈ جو کہ پاکستان میں لُو کے نام سے بسکٹ بنانے والا ادارہ ہے،اوریو تےار کر رہا ہے ، یہ ادارہ بین الاقوامی طور پر مونڈیلز انٹر نیشنل (سابقہ کرافٹ فوڈز) کا خصوصی شراکت کار ہے۔ یہ بسکٹ پاکستان میں گذشتہ اکتوبر میں متعارف کروایا گیا۔تقریباً 100برس قبل امریکہ میں متعارف ہونے والے اوریو بسکٹ کے شوقین دنیا بھر میں 33ملین سے زیادہ ہیں ۔ اوریو کی سالانہ سیل 2بلین ڈالر تک ہے۔ماضی میں درآمد شدہ اور مہنگے داموں فروخت ہونے والے یہ بسکٹ اب مقامی طور پر تےار کئے جاتے ہیں اور مناسب قیمت پر دستےاب ہیں۔ اوریو کے 3 بسکٹ 10روپے میں، 6 بسکٹ روپے جبکہ 12 بسکٹ صرف 40روپے میں دستےاب ہیں۔جبکہ اس مقامی بسکٹ کا وہی ذائقہ، اور معیار بر قرار ہے جو دنیا بھر میں اوریو کی بطور نمبر 1 بسکٹ پہچان ہے۔

مزید :

کامرس -