امریکہ میں زبردست نسل پرستانہ نفرت کا سامنا کرنا پڑا ‘پریانکا چوپڑا
نیویارک(این این آئی) پریانکا چوپڑا نے پہلی بار تسلیم کیا کہ انھیں امریکہ میں زبردست نسل پرستانہ نفرت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کو ایک انٹرویو میں پریانکا نے کہا کہ 2013 میں جب انھوں نے امریکا میں این ایف ایل (نیشنل فٹ بال لیگ) کے ایک میچ سے پہلے اپنے سنگل نغمے ’اِن مائی سٹی‘ پر پرفارم کیا تو انھیں بہت سارے ٹویٹس اور ای میلز آئے جس میں انھیں لوگوں نے عرب دہشت گرد بھی کہا۔ مجھے کہا گیا کہ تم امریکن نہیں ہو، این ایف ایل میں تمھیں پرفارم کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔