پرستاروں کو سلمان خان کی نئی فلم سے توقعات بڑھ گئیں

پرستاروں کو سلمان خان کی نئی فلم سے توقعات بڑھ گئیں

  

ممبئی(این این آئی) گزشتہ کئی برسوں سے بالی ووڈ کے دبنگ خان کی کوئی فلم ناکامی سے دوچار نہیں ہوئی لیکن ان کے روایتی حریف شاہ رخ خان کی چنئی ایکسپریس اور عامر خان کی دھوم تھری کی بے مثال کامیابی کے بعد جہاں پرستاروں کو سلمان خان کی نئی آنے والی فلم سے توقعات بڑھ گئی ہیں وہیں اس نے بھی انہیں پریشانیوں میں مبتلا کردیا ہے جس کا وہ برملا اظہار بھی کررہے ہیں۔ممبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان خان کا کہنا تھا کہ ”جے ہو“ ان کی پسندیدہ ترین فلموں میں سے ایک ہے، اس فلم میں وہ سب کچھ ہے جو ان کے پرستاروں کو پسند ہے لیکن اس کے ساتھ یہ فلم ان کی گزشتہ فلموں سے قدرے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام طور پر یہ ہر اداکار کے ساتھ دیکھا گیا ہے کہ جب وہ کسی فلم پر زیادہ بھروسہ کرتا ہے وہ فلاپ بھی ہو جاتی ہے، خوش قسمتی سے ان کے ساتھ اب تک ایسا نہیں ہوا لیکن ایک نہ ایک ان ایسا ضرور ہوگا اس لئے وہ دعا کررہے ہیں کہ کم از کم ”جے ہو“ کے ساتھ ایسا ہرگز نہ ہو۔

مزید :

کلچر -