کبھی حسد نہیں کیا ،دوسروں کی کامیابی پر ہمیشہ خوشی کا اظہار کیا ‘میرا

کبھی حسد نہیں کیا ،دوسروں کی کامیابی پر ہمیشہ خوشی کا اظہار کیا ‘میرا

  

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ کبھی کسی سے حسد نہیں کی بلکہ دوسروں کی کامیابی پر ہمیشہ خوشی ہوتی ہے ‘ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ لوگ سازشوں کے لئے کیسے وقت نکال لیتے ہیں ، اللہ سے ایسے لوگوں کی ہدایت کی دعا کرتی ہوں۔ ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ میں نے جب سے ہسپتال کا پراجیکٹ شروع کیا ہے اس وقت سے میرے خلاف سازشوں کا جال بنا جارہا ہے لیکن میں بتانا چاہتی ہوں ایسا کرنے والے غریبوں کے دشمن ہیں۔ اس منصوبے کی تکمیل سے غریب مریضوں کو علاج معالجے کی مفت سہولیات مہیا ہونی ہیں۔ میں تمام لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ اس منصوبے میں میرا ساتھ دیں ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کوئی کام نہ کروں جس سے میرا کیرئیر داغدار ہو اور میں اس پر کاربند ہوں ۔جن لوگوں نے میرے خلاف سازش کی ہے انہیں منہ کی کھانا پڑے گی۔

مزید :

کلچر -