معروف موسیقار اور گلوکار استاد محمد جمن خان کی 24ویں برسی منائی گی

معروف موسیقار اور گلوکار استاد محمد جمن خان کی 24ویں برسی منائی گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی)معروف موسیقار اور گلوکار استاد محمد جمن خان کی جمعہ کے روز 24ویں برسی منائی گی۔ استاد محمد جمن سندھ کے جدید موسیقار اور کلاسیکل گلوکار تھے۔ وہ بلوچستان کے گاﺅں سورا میں پیدا ہوئے انہیں موسیقی کا بے حد شوق تھا اور یہی شوق انہیں ریڈیو پاکستان کراچی لے آیا۔ انہوں نے استاد نذیر حسین اور بڑے استاد وحید علی خان سے موسیقی کی تعلیم حاصل کی۔ فلم عمر ماروی کیلئے گائے ہوئے گیتوں سے انہیں بے پناہ شہرت حاصل ہوئی لیکن پھر یار ڈیڈی عشق آتش لائی اے گا کر انہوں نے پاکستان بھر میں مقبولیت حاصل کی۔ ان کے منفرد انداز گائیکی عوام میں بے حد مقبول ہوا اور اس سلسلہ میں ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز سمیت انہیں کئی ایوارڈز بھی ملے۔ استاد محمد جمن خان 24 جنوری 1990کو کراچی میں انتقال کر گئے۔

مزید :

کلچر -