پاکستان میں کلچر کے فروغ کے لئے ہماری حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی،رانا محمد ارشد

پاکستان میں کلچر کے فروغ کے لئے ہماری حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی،رانا محمد ...

  

لاہور(فلم رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ثقافت رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ پاکستان میں کلچر کے فروغ کے لئے ہماری حکومت ہر ممکن اقدام کرے گی اس سلسلے میں حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلچرل جرنلسٹس فاﺅنڈیشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر لاہور کے شوبز رپورٹرز میں طاہر بخاری،ٹھاکر لاہوری ،خالد ابراھیم،ظہیرشیخ،زیڈ اے مدنی،جاوید یوسف ،حسن عباس زیدی،شجرالدین،ندیم نظر،عمران احسان،شبّر حسین،نصیراحمد،فرزانہ چوہدری اوردیگر شریک تھے۔رانا محمد ارشد نے کہا کہ موجودہ دہشت گردی کے ماحول میں لوگوں کو تفریح مہیا کرنا بے حد ضروری ہے ہماری حکومت نے ہر قیمت پر امن و امان بحال اور دہشت گردی ختم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے جو ہم سے مذاکرات کرنا چاہتا ہے اس کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہوئے ہیں ۔پنجاب آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر سے ملاقات کے دوران صوبہ بھر میں ثقافتی سرگرمیوں کے آغاز کی بات ہوئی ہے اس حوالے سے میڈیا کے تعاون کی ضرورت رہے گی۔ایک سوال کے جواب میں رانا محمد ارشد نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ریس کورس میں پھولوں کی نمائش منعقد کی گئی جس کو عوام کی بڑی تعداد دیکھنے آئی۔ہم موجودہ دہشت گردی اور بد امنی کی شدت کو کم کرنے کے لیے عوام کو خوشیاں دینے چاہتے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ میں نے پنجاب آرٹس کونسل ،لاہورآرٹس کونسل کو ہدایات کردی ہیں۔کہ وہ مجھے اچھی ثقافتی اور کھیلوں کے حوالے سے اچھی تجاویز اور پروجیکٹس بنا کردیں۔انہوں نے کہاکہ ہم موجودہ وسائل کے اندر پروگراموں کا انعقاد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف پنجاب کے کلچرکو فروغ دینے کے حوالے سے واضح اور شفاف ذہن رکھتے ہیں۔ہم ماہ مارچ میںچاروں صوبوں کے فنکاروںکو اکٹھا کرکے ایک بہت بڑا فیسٹول منعقد کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شوبز صحافی بھی ہمیں مختلف ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے کوئی پروجیکٹس یا تجویز دیں۔انہوں نے کہاکہ ہم ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے بنائی گئی مختلف کمیٹیوں میں شوبز صحافیوں کو بھی نمائندگی دیں گے۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ پنجاب میں جاری یوتھ فیسٹول ہر ضلع تحصیل کی سطح پر کام جاری ہے۔بطور پارلیمانی سیکرٹری مجھ سے ثقافت کی بہتری کے لیے جو کچھ بن پایا میں کروں گا۔انہوںنے کہاکہ بہت جلد پنجاب میں موجود غریب اور مستحق فنکاروں کی امداد کے لیے چیک بھی جاری کردیے جائیں گے۔اس سلسلے میں ایم پی اے کنول کو ذمہ داری سونپ رکھی ہے۔ملاقات میں صدر کلچرل جرنلسٹس فاو¿نڈیشن آف پاکستان طاہر بخاری اور جنرل سیکرٹری ٹھاکر لاہوری نے پارلیمانی سیکرٹری کو اپنے ساتھیوں کی طرف سے بھرپور تعاون کایقین دلایا۔

مزید :

کلچر -