عوام کو ڈپریشن سے نکالنے کیلئے تفریحی کے مواقع پیدا کرنا نا گزیر ہے ‘ سائرہ نسیم

عوام کو ڈپریشن سے نکالنے کیلئے تفریحی کے مواقع پیدا کرنا نا گزیر ہے ‘ سائرہ ...

  

لاہور( این این آئی) نامور گلوکار ہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ ڈپریشن کا شکار عوام کو تفریحی کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں ‘ ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کی وجہ سے ہر پاکستانی کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے اور اسکے ہماری معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اپنے ایک انٹر ویو میں گلوکارہ کا کہنا تھاکہ ہم انفرادی طور پر اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے بارے میں سوچنا شروع کر دیں گے تو یہ اجتماعی سوچ بھی بن جائے گی ۔ دہشتگردی نے پاکستان کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں ایسے حالات میں پوری قوم کو متحد ہو کر یکسوئی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔

مزید :

کلچر -