نیوزی لینڈ کےخلاف تیسرا میچ جیت کر جاندار کم بیک کرینگے: دھونی

نیوزی لینڈ کےخلاف تیسرا میچ جیت کر جاندار کم بیک کرینگے: دھونی

  

آکلینڈ (اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مہندرا سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں متواتر دو ناکامیوں کے باوجود کھلاڑیوں کے حوصلے پست نہیں ہوئے، تیسرا میچ جیت کر سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے۔ تیسرے میچ میں چند تبدیلیوں پر غور کر رہے ہیں امید ہے اس سے ٹیم کو فائدہ ہو گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا تیسرا میچ ہمارے لئے انتہائی اہم ہو گا کیونکہ شکست کی صورت میں ہم سیریز ہار جائیں گے اسلئے کھلاڑیوں کو بتا دیا ہے کہ غلطیوں کی گنجائش نہیں اور میچ میں کامیابی کیلئے ہر کھلاڑی کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ سیریز کے پہلے دو میچوں میں کیوی ٹیم کھیل کے تمام شعبوں میں ہم سے اچھا کھیلی لیکن بیک ٹو بیک شکستوں کے باوجود کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے۔

 اور وہ تیسرے میچ میں میزبان ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں کم بیک کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے دو ون ڈے میچوں میں باﺅلرز نے اچھی باﺅلنگ کی لیکن اوپنرز کی طرف سے اچھا آغاز نہ ملنے کی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اگلے میچوں میں فتوحات سمیٹنے کیلئے اوپنرز کو بتا دیا ہے کہ وہ عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو جاندار آغاز فراہم کریں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -